سرچ انجن آپٹیمائزیشن تمام کلاسز کا خلاصہ
یعنی
سرچ انجن آپٹیمائزیشن ویب سائٹ پبلشنگ میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی
ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنی ویب سائٹ کا ڈھانچہ کچھ اس طرح رکھیں کے
سرچ انجن اسے آسانی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ کو اب بھی سرچ انجن آپٹیمائزیشن کو
سمجھنے میں مشکل ہورہی ہے تو پہلے کچھ اصلاحات ذہن نشین کرلیں۔
Title
آپ کی ویب سائٹ یا بلاگ کا ٹائٹل اس طرح
کا ہو کہ مختصر ہونے کے باوجود اس پیج کے مواد سے متعلق خلاصہ مہیا کرے۔
ٹائٹل بہت زیادہ لمبا نہیں ہونا چاہیے، بس ایسا ہو کہ پہلی نظر میں ہی اس
سے ویب سائٹ کے متن کے بارے میں اندازہ ہوجائے کہ ویب سائٹ کس چیز کے متعلق
ہے۔
Meta Tags
یہ ایک طرح سے آپ کی طرف سے سرچ انجن کو
ہدایات ہونگی کے آپ کی ویب سائٹ کا مواد کس چیز کے بارے میں ہے اور کون کون
سے اہم الفاظ ان میں شامل ہیں تاکہ جب کوئی User سرچ انجن پر سرچ کرے تو
آپ کی ویب سائٹ ان الفاظ کے نتائج کی لسٹ میں آئے۔ خیال رہے صرف کلک کی رقم
بڑھانے کیلئے ہائی پے والے کی ورڈز شامل کرنے سے کوئی فائدہ نہیں اگر وہ
آپ کی ویب سائٹ کے مواد سے مطابقت نہیں رکھتے۔
Content
کسی نے کہا ہے کہ ویب سائٹ کی دنیا میں
اگر آپ کے پاس کچھ نہ ہو مگر اچھا مواد ہو جس کو پڑھ کرآنےوالے کو لگے
واقعی کچھ ہے تو آپ کی ویب سائٹ کامیاب ہے کیونکہ ہمیشہ لوگ اچھے مواد کی
تلاش میں ہوتے ہیں۔ اگر آپ کی ویب سائٹ پر کوئی اچھی چیز ہوگی تو آنےوالے
لوگ اپنے عزیزو احباب کو بھی اس کی بابت بتائے گا۔ اس لیے ہمیشہ اپنی ویب
سائٹ یا بلاگ پر اچھا، منفرد، اچھوتا، آسانی سے سمجھ میں آجانے والا مواد
ڈالیں تاکہ آنےوالے لوگ آپ کی سائٹ دوبارہ وزٹ کرے۔ سرچ انجن روبوٹ بھی
منفرد مواد کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔
Backlinks
ایک اور اہم چیز جس کا مطلب ہے کے دوسری
ویب سائٹس پر آپ کی سائٹ کا لنک۔ جتنی زیادہ سائٹس پر آپ کی سائٹ کا لنک
ہوگا آپ کے بیک لنکس اتنے ہی زیادہ ہونگے اور سرچ انجن ہمیشہ سرچ رزلٹ میں
ان ویب سائٹس کو اوپر رکھتا ہے جن کے بیک لنکس زیادہ ہوں اور زیادہ سے
زیادہ اچھی ویب سائٹس پر موجود ہوں۔ واضح رہے کے ہر دوسرے ویب سائٹ پر لنک
ہونے کافی نہیں بلکہ ان ویب سائٹس کی اپنی رینکنگ بھی اچھی ہونی چاہیے۔
Page Rank
یہ آپ کی ویب سائٹ کی رینکنگ بتاتا ہے۔
زیادہ سے زیادہ رینک 10/10 ہوتا ہے اور کم سے کم 1/10 ہوتا ہے۔ جتنی زیادہ
آپ کی رینکنگ ہوگی اتنی ہی زیادہ آپ کی ویب سائٹ مقبول ہوگی۔ یہ آپ کے سائٹ
کے مواد, میٹا ٹیگز, بیک لنکس پر انحصار کرتی ہے
یہ ان تمام کلاسز کا خلاصہ تھا۔ امید ہے کے آپ کی راہنمائی کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔